پاکستان نے تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خریدکر ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

پاکستان نے تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خرید کر ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

انکشاف کیا گیا ہے کہ صرف تین ماہ میں قومی خزانے کو 50 کروڑ ڈالر یعنی 83 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

حکومت نے مارکیٹ ویلیو سے 30 فیصد منہگی ایل این جی خریدی لیکن قومی احتساب بیورو (نیب) نے جمعے کو 5 سال پہلے قطر سے 13.3 فیصد کے معاہدے پر دو سابق سیکریٹری پیٹرولیم، پی ایس او، ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کے سابق ایم ڈیز کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں