پاکستان میں کورونا کو بہترین طریقے سے کنٹرول کیا گیا: یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دو سال سے وبائی امراض پھیلے ہوئے ہیں.

چند چینلز مجھے کہتے ہیں، فوری بیپر دے دی‍ں، مجھے وقت دیا کریں، تاکہ انفارمیشن حاصل کروں اور فون پر بیپر دوں۔

انہوں نے کہاکہ ادویات کے اسٹاکس ختم ہوجاتے ہیں، لوگ غلط خبر سن کر ادویات کھانے لگ جاتے ہیں. ایکٹمرا کا ٹیکا لوگوں نے بلیک میں خریدا، ایکٹمرا انجکشن دس دس لاکھ کا فروخت ہوا. لوگوں نے ایکٹمرا انجکشن اورآکسیجن گھروں میں سٹور کرلیا۔

یاسمین راشد نے مزید بتایاکہ ویکسی نیشن ٹھیک نہی‍ں لگ رہی تھی. میڈیا نے نشاندہی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں