پاکستان میں کورونا سے مزید 75 افراد جان کی بازی ہار گئے، 3842 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 75 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 24 ہزار 923 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 842 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 23 ہزار 812 ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 53 ہزار 527 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.1 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 19 ہزار 810، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 56 ہزار 365، پنجاب میں تین لاکھ 79 ہزار 574، اسلام آباد میں 96 ہزار 30، بلوچستان میں 31 ہزار 819، آزاد کشمیر میں 30 ہزار 597 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 617 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 527 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 590، خیبرپختونخوا 4 ہزار 772، اسلام آباد 851، گلگت بلتستان 170، بلوچستان میں 335 اور آزاد کشمیر میں 678 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں