پاکستان میں کورونا سے مزید 39 افراد جان کی بازی ہار گئے، 1212 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 39 افراد جان سے گئے جبکہ 1,212 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 27,986 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,253,868 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1,212 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 53 ہزار 868 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 61 ہزار 258 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 34 ہزار 139 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں1 لاکھ 75 ہزار 012، اسلام آباد میں ایک لاکھ 05 ہزار 839، بلوچستان میں 33 ہزار 004 ، گلگت بلتستان میں 10ہزار 338 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 278 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 19 لاکھ 685 ہزار 529 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں