پاکستان میں پیٹرول ہڑتال پر میمز کی بھر مار

ملک بھر میں اس وقت پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال جاری ہے جس کے نتیجے میں عوام سڑکوں پر رُل گئے مگر اس صورتحال میں بھی میمرز اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ’پیٹرول‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

میمرز نے اس پریشان کُن صورتحال میں بھی عوام کو خود ہی پر ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے، ٹوئٹر پر پیٹرول کی کمی اور قیمتوں میں آئے دن اضافے کے سبب وائرل ہونے والی میمز ملاحظہ فرمائیں۔

https://twitter.com/tweet_wali_baji/status/1463568763220115459?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1463568763220115459%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1016307

ملک بھر میں جاری پیٹرولیم ڈیلرز کی ہرتال کی خبر سنتے ہی گزشتہ شام عوام نے پیٹرول پمپس کا رُخ کر لیا تھا جس پر ایک ٹوئٹر صارف نے میمز ٹیملیٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیٹرول پمپس مالکان کی موجودہ صورتحال۔‘

ایک پوسٹ میں دیکھا گیا کہ پیٹرول نہ ملنے پر گاڑی مالک نے اپنی کار کے آگے اور پیچھے دونوں جانب گدھا باندھ رکھا ہے ۔

https://twitter.com/tweet_wali_baji/status/1463568763220115459?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1463568763220115459%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1016307

میمرز کی جانب سے اپنی محبوبہ کو کامیاب شادی کی پیشکش کا بھی آئیڈیا دیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول نایاب ہونے پر اب پھولوں کے بجائے پیٹرول دے کر شادی کی پیشکش کی جائے تو ’ نا‘ سننے کے چانسز کم ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب میمرز خوشی کے موقعوں اور تقریبات میں گفٹ کے بجائے پیٹرول دینے کا بھی آئیڈیا دیتے نظر آ رہے ہیں۔

حماد نامی ٹوئٹر صارف کے مطابق پیٹرول اس وقت اتنی اونچی اڑان اُڑ رہا ہے کہ اُس کے سامنے دنیا کی ہر چیز چھوٹی اور حقیر لگ رہی ہے حتیٰ کہ چلغوزے بھی ۔

https://twitter.com/iamhmmad1/status/1463515845058076677?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1463515845058076677%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1016307

اپنا تبصرہ بھیجیں