پاکستان مسلسل دوسری بار ویسپا یوتھ اسکریبل کپ کی میزبانی کرے گا

کراچی: پاکستان مسلسل دوسرے سال ویسپا یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کی میزبانی کے فرائض انجام دے گا۔

پاکستان نے گزشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی بار ویسپا یوتھ کپ کی آن لائن میزبانی کی تھی۔ ایونٹ کی کامیابی کے بعد ویسپا نے ورچوئل چیمپیئن شپ ہرسال منعقد کروانےکا فیصلہ کیا ہے۔

ڈائریکٹر یوتھ پی ایس اے، طارق پرویز کا کہنا ہے کہ ویسپا یوتھ ورچوئل اسکریبل کپ 7 سے 22 اگست تک کھیلا جائےگا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی 6 رکنی ٹیم بھی حصہ لے گی جس کا انتخاب کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کےذریعےکیا جائےگا۔

اس ٹورنامنٹ کے لیے ولی محمد خبیب کو ٹیکنیکل ڈائریکٹر اورحسان ہادی خان کو ڈائریکٹر مقررکیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ہونے والے ویسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں