پاکستان بھر میں‌ کورونا وائرس سے مزید 89 اموات ، 4103نئے کیسز رپورٹ

مہلک کورونا وائرس گزشتہ 24 گھنٹوں میں 89 زندگیاں نگل گیا جبکہ چار ہزار 103 نئے کیسز سامنے آگئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق کورونا وائرس سے حالیہ اموات کے بعد پاکستان میں ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 978 ہو گئی ، اب تک 11 لاکھ 67 ہزار 791 پاکستانی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ 92 ہزار 941 زیر علاج ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں