پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج گیانا میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج گیانا مٰیں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی گیانا کے پرویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات 8 بجے شروع ہو گا۔

خیال رہے کہ چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نظر ہو گیا تھا اور دوسرے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 7 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں