پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیزیز کو منسوخ کر دیا گیا ، پی سی بی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز ملتوی کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ حکام کی طرف سے سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سیکورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے. ہم نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو بھی یہی یقین دہانی کرائی تھی. وزیر اعظم نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو رابطہ کرکے انہیں بتایا کہ ہماری سیکورٹی انٹیلیجنس دنیا کی ایک بہترین ایجنسی ہے اور مہمان ٹیم کو کوئی سیکورٹی تھریٹ نہیں۔

نیوزی لینڈ ٹیم کے آفیشلز نے حکومت پاکستان کی سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں