پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے میچ کا ٹاس ٹائم دو بجے ہوگا جبکہ میچ کا آغاز دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے میچ کی وجہ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس فیض آباد، رحمان آباد اور شمسہ باد اسٹیشن بند رہیں گے۔

اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کا کہنا ہے کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے مزید کہا ہے کہ شائقین ٹکٹوں کے ہمراہ اپنے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی لائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیموں کے مابین اب تک 107 ون ڈے کھیلے جاچکے ہیں، جن میں سے 55 میں پاکستان جبکہ 48 میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے، 1 میچ برابر جبکہ 3 بے نتیجہ ختم ہوئے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے آخری مرتبہ 2003 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں