پاکستان ،نیوز ی لینڈ کے درمیان کرکٹ میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچز کے لئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والی ون ڈے سیریز کے لئے ٹکٹس فروخت ہونا شروع ہوگئی ہیں جبکہ لاہور میں شیڈول 5ٹی 20میچوں کے لئے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔

یاد رہے کہ نیوز ی لینڈ کرکٹ ٹیم18سال بعد پاکستان پہنچ گئی۔کیویزکرکٹ ٹیم کے کھلاڑی چارٹرڈفلائٹ کے ذریعے اسلام آبادایئرپورٹ پہنچے ہیں، اسلام آباد پہنچنے کے بعد کیویز ٹیم کا مقامی ہوٹل میں کوویڈ ٹیسٹ ہوگا اور رپورٹس مثبت آنے کے بعد کھلاڑیوں کو پریکٹس سیشن میں حصہ لینے کی اجازت ملے گی۔

واضح دونوں ٹیموں کے درمیان پہلاون ڈے 17 ستمبرکوراولپنڈی میں کھیلاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں