پاکستانی کرکٹ کیلئے خدمات سرانجام دینے پر احسان مانی کا شکر گزار ہوں، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بطور چیئرمین پی سی بی اپنے 3 سالہ دور میں پاکستانی کرکٹ کیلئے خدمات سرانجام دینے پر میں احسان مانی کا شکر گزار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ریجنل ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ کھڑا کرنے اور عالمی کرکٹ کی پاکستان واپسی میں بھرپور کردار ادا کرنے پر میں ان کا بطورِ خاص ممنون ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں