پاکستانی سائیکلسٹ ثمر خان نےمنفرد ریکارڈ قائم کر دیا

اسکردو: پاکستانی سائیکلسٹ ثمر خان نے کے ٹو بیس کیمپ تک سائیکل چلا کر منفرد ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستانی خاتون مہم جو ثمر خان نے سرد اور بلند ترین مقام پر سائیکلنگ کر کے منفرد ریکارڈ قائم کیا ہے، اپنے اس سفر میں انہوں نے اسکولی سے کے ٹو بیس کیمپ تک سائیکلنگ کی۔

ثمر خان بلند ترین مقام پر سائیکلنگ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، ثمر خان 4 ہزار 5 سو میٹر بلند بیافو گلیشیئر پر سائیکل چلانے والی دنیا کی پہلی خاتون سائیکلسٹ کا ریکارڈ بھی بنا چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں