پاکستانی ریسلر انعام بٹ پہلوان کا پاکستان پہنچنے پر قابل دید استقبال

پاکستانی ریسلر انعام بٹ پہلوان کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق انعام بٹ اور زمان پہلوان کا گوجرانوالہ چندا قلعہ پہنچنے پرشاندار استقبال کیا گیا،استقبال کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔

پاکستانی ریسلر انعام بٹ کو چنداقلعہ سے بگھی پر سوار کر کے ریلی کے ہمراہ گھر لے جایا گیا۔

واضح رہے کہ یونان ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ پہلوان نے یونان میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے دوسرے مرحلے کے فائنل میں آذربائیجان کے پہلوان کو چاروں خانے چت کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

انعام بٹ کے بیچ ریسلنگ میں دوسرا اور مجموعی طور پر پانچ بارگولڈ میڈل حاصل کرنے پر انعام بٹ کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ انعام بٹ کے پانچویں مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے پر وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں