پاکستانی ‘رپینزل ‘ زہاب خان کا نام گنیزبک میں شامل

پاکستان سے تعلق رکھنے والی اسکواش پلیئرزہاب خان نے اپنے 5 فٹ ایک انچ بال عطیہ کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

امریکی ریاست ورجینیا میں قیام پزیر زہاب کے بالوں کی کل لمبائی 6 فٹ 3 انچ تھی ، انہوں نے والد کی تجویز پر13 سال کی عمرسے بال بڑھانا شروع کیے تھے جس کا مقصد عالمی ریکارڈ قائم کرنا تھا۔

زہاب نے اپنے بال بچوں کیلئے وگ تیار کرنے والے فلاحی ادارے کو عطیہ کیے ہیں۔ بالوں کی کٹنگ کے دوران گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نگرانی کیلئے موجود تھی.


آفیشل انسٹاپیج پربال کٹوانے کے بعد انہیں ہاتھ میں پکڑ کر تصویرکھنچوانے والی زہاب نے کیپشن میں لکھا ‘ کسی فرد واحد کی جانب سے سب سے لمبے بالوں کا عطیہ.
زہاب نے بتایا کہ والد کی تحویز نے ان کی زندگی تبدیل کردی، اور آج وہ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں۔ انہوں نے اس بات پرخوشی کا اظہار کیا کہ کٹوائے جانے والے بال، بالوں سے محروم بچوں کی مدد کیلئے کام آئیں گے۔

جرمن نشریاتی ادارے سے بات کرنے والی زہاب کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں اپنے چھوٹے بالوں کو دیکھ کرخوشی وگھبراہٹ کی ملی جلی کیفیت کا شکار ہوں لیکن میں اپنے لمبے بالوں کی کمی محسوس کروں گی’۔

زہاب اس سے قبل اپنی دراز زلفوں پرگیارہ سو ہیئرکلپس لگانے کا ریکارڈ بھی قائم کرچکی ہیں جس کی بنیاد پران کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیے جانے کا یہ دوسرا موقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں