پاکستان، مصر کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان، مصر کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیویارک میں مصری وزیر خارجہ سامح شکری سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال ہوا ہے۔

ملاقات میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، مصر کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے جبکہ پاکستان اور مصر کے مابین یکساں مذہبی، ثقافتی اور تہذیبی اقدار، ان تعلقات کو مزید مستحکم کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں