ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیوں کا امکان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں کم از کم دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے 15 کھلاڑیوں اور 3 ٹریول ریزروکا اعلان کیا جاچکا ہے اور اسکواڈ کی دبئی روانگی 15 اکتوبرکو شیڈول ہے۔

اس سے قبل کھلاڑیوں اورسپورٹ اسٹاف کو 7 روز کا قرنطینہ مکمل کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کل لاہور میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ محمد وسیم اور ثقلین مشتاق سے ملاقات میں ورلڈ کپ اسکواڈ پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں کم از کم دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں ایک دو تبدیلیوں کے ساتھ اضافی پلیئرزببل میں شامل کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں