لاہور: تحریک لبیک نے سعد رضوی کی دعوت ولیمہ کے لیےکارکنان کو دعوت عام دے دی۔
ذرائع کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ سعدرضوی نکاح کے لیے قریبی ساتھیوں اوراہل خانہ کے ہمراہ نکہ کلاں اٹک روانہ ہوگئے ہیں اور انتظامیہ نے سعد رضوی کے ولیمے کے لیے سبزہ زار گراؤنڈ میں تقریب کی اجازت دے دی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ سعد رضوی کی دعوت ولیمہ اتوار 6 فروری دوپہر ایک بجے سبزہ زار گراؤنڈ میں ہوگی جس کے لیے کارڈ تقسیم کردیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تحریک لبیک نے سعدرضوی کی دعوت ولیمہ کے لیے کارکنان کو دعوت عام بھی دی ہے۔