انڈس موٹر کمپنی یا ٹویوٹا نے حکومت کی جانب سے منی بجٹ میں گاڑیوں پر ٹیکسوں میں کیے جانے والے اضافے کے بعد اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ ٹویوٹا گاڑیوں کی نئی قیمتیں 20 جنوری سے لاگو ہو گئی ہیں۔ نئی قیمتیں 20 جنوری سے پہلے کروائی گئی تمام بکنگ پر بھی لاگو ہوں گی۔ قیمتوں میں کم از کم 66 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ چار لاکھ 93 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ٹویوٹا یارس، کرولا الٹیس اور فارچیونر ماڈلز کی نئی قیمتیں درج ذیل ہیں۔
ٹویوٹا کرولا
کرولا الٹیس گرانڈے ایکس سی وی ٹی 1.8 اور کرولا الٹیس گرانڈے ایکس سی وی ٹی 1.8 بی کی قیمتیں ایک لاکھ روپے اضافے کے بعد 41 لاکھ روپے اور 42 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہیں۔
کرولا الٹیس ایکس آٹومیٹک 1.6 کی قیمت 85 ہزار روپے سے بڑھ کر 35 لاکھ 30 ہزار روپے ہوگئی۔ کرولا الٹیس ایکس سی وی ٹی آئی 1.8 کی قیمت میں 93,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس ویرینٹ کی نئی قیمت 38 لاکھ 70 ہزار روپے ہے۔
کرولا الٹیس ایکس 1.6 کے دستی ورژن کی قیمت میں 81 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کی نئی قیمت 33 لاکھ 80 ہزار روپے ہوچکی ہے۔
ٹویوٹا فارچیونر
فارچیونر2.7 جی کی قیمت میں تین لاکھ 90 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ گاڑی اب 81 لاکھ 70 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔
فارچیونر2.7 وی کی قیمت میں چار لاکھ 52 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے اور اس کی قیمت 99 لاکھ 40 ہزار روپے ہوگی۔
فارچیونر 2.8 سگما 4 کی قیمت میں مزید چار لاکھ 73 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت 1.03 کروڑ روپے ہوگی۔
فارچیونر لیجنڈر ڈیزل کی قیمت میں سب سے زیادہ چار لاکھ 93 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اس قسم کی قیمت اب 1.08 کروڑ روپے ہوگی.