ٹرینوں میں‌تاخیر معمول بن گیا، مسافر پریشانی کا شکار

کراچی لاہور پشاور راولپنڈی کے مابین اپ اینڈ ڈاون مسافر ٹرینیں 4 سے 8 گھنٹے تاخیر کا شکار
ٹرینوں کی گھنٹوں تاخیر اور شدید گرمی میں مسافر اذیت کا شکار ، لاہور سے کراچی آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 8گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچے گی ، لاہور سے آنے والی کراچی ایکسپریس 4 گھنٹے،قراقرام ایکسپریس 7گھنٹے ،فیصل آباد کراچی آنے والی ملت ایکسپریس 5 گھنٹے ، پشاور سے کراچی آنے والی رحمن بابا ایکسپریس 3 گھنٹے ،عوام ایکسپریس 2 گھنٹے،اسلام آباد سے کراچی آنے والی گرین لائن ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار
کراچی سے علامہ اقبال ایکسپریس تیز گام۔ پاکستان ایکسپریس شاہ حسین ایکسپریس ۔ پاک بزنس ۔ قراقرم ایکسپریس کی روانگی بھی تاخیر کا شکار.
کراچی ریلوے انتظامیہ نے تاحال مسافروں کو تاخیر سے روانہ ہونیوالی ٹرینوں کے شیڈول سے مطلع نہیں کیا ہے اور ٹرینیں لیٹ ہونے کی کوئی واضع وجہ بھی نہیں بتائی جا رہی.

اپنا تبصرہ بھیجیں