ٹرانس پشاور کی جانب سے شہر میں سائیکلنگ ریلی کا انعقاد

پشاور: ٹرانس پشاور کی جانب سے شہر میں سائیکلنگ ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ ریلی کے انعقاد کا مقصد شہریوں میں زو بائیسیکل اور سائیکلنگ کی افادیت کو اجاگر کرنا تھا۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق معاون خصوصی وزیراعلٰی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف علی نے ریلی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ریلی حیات آباد فیز 6 میں منعقد کرائی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر طلبا، سماجی تنظیموں سمیت سی ای او ٹرانس پشاور اور بینک آف خیبر نے بھی شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق شرکا کا کہنا تھا سائیکلنگ ریلی کا انعقاد بہت خوش عین اقدام ہے، اس طرح کی ماحول دوست اور مثبت سرگرمی کا انعقاد نوجوانوں کیلئے بے حد ضروری ہے۔

طلبا کا کہنا تھا کہ زو بائیسیکل نہایت ہی سستی اور آسان سفری سہولت ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں شہر کے مختلف علاقوں میں بھی اس طرح کی مزید بائیسیکل ریلی کا انعقاد کرایا جائے گا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ٹرانس پشاور اور ان کی ٹیم کو اس بہترین سائیکلنگ ریلی کے انعقاد پر مبارک باد دیتا ہوں۔ بلا شبہ ایسی مثبت اور ماحول دوست سرگرمیاں نوجوانوں کو مثبت سمت پر مائل کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں