ویوو وائے 53 ایس پاکستان میں متعارف

ویوو نے وائے سیریز کا نیا فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

ویوو وائے 53 ایس کو سب سے پہلے جولائی میں ویت نام میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب اس کی پاکستان آمد ہوئی ہے۔

اس فون میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 80 پراسیسر دیا گیا ہے۔

وائے 53 ایس میں 6.58 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اسی طرح 8 جی بی ریم (پلس 4 جی بی ورچوئل) ریم اور 128 جی بی اسٹوریج فون کا حصہ ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق ورچوئل 4 جی بی ریم کے لیے ایک الگورتھم کی مدد لی گئی اور جب پس منظر میں متعدد ایپس کام کررہی ہوں تو یہ اضافی ریم سے فون کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔

وائے 53 ایس میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 33 فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے فن ٹچ او ایس 11.1 سے کیا گیا ہے۔

فون کے بیک 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

فون کے فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

پاکستان میں یہ فون ڈیپ سی بلیو اور فنٹاسٹک رینبو میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت 40 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں