وقار یونس کے استعفے کے بعد محمد عامر نے ریٹائر منٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

فاسٹ باولرمحمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔واضح رہے کہ محمد عامر اور وقار یونس کے آپس میں تعلقات خراب تھے ماضی میں محمدعامر کا موقف تھا کہ وہ موجودہ انتظامیہ کے ساتھ کام نہیں کر سکتے۔عامر نے یہ بیان بھی دیا تھا کہ اگر انتظامیہ تبدیل ہوئی تو وہ سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔

وقار یونس اور محمد عامر کے درمیان نوک جھوک بھی ہوتی رہی اور طنزیہ ٹویٹس کا تبادلہ بھی ہوتا رہا۔وقار یونس نے کہا تھا کہ عامر ورک لوڈ کے باعث ٹیم سے باہر نہیں ہوئے وہ پرائیوٹ لیگ بھی تو کھیل رہے ہیں۔جواب میں عامر نے کہا کہ وجہ سرکار وقار یونس صاحب ہی بتا سکتے ہیں، اللہ ایسی سوچ رکھنے والوں کو ہدایت دے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمدعامر نے مصباح الحق اور وقار یونس کے جانے کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں