وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا کوئٹہ میں الٹرا سافٹ سافٹویئر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ

کوئٹہ: وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی اور بے روز گاری کو مد نظر رکھ کر آئی ٹی کے شعبے میں یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائینگے اس سلسلے میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک سو طلباء کو آئی ٹی کے حوالے سے انٹرن شیپ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کمزور اور ماضی میں ترقی سے رہ جانے والے علاقوں کو ہر سیکٹر میں ترقی دی جائیگی۔

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے یہ بات کوئٹہ میں الٹرا سافٹ سافٹویئر ٹیکنالوجی پارک کے دورے کے موقع پر کہی۔

اس موقع پر ادارے کے ڈائریکٹر محمد آصف نے بلوچستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے وفاقی وزیر کو بریفننگ دی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا،بریفنگ کے شرکاء کووفاقی وزیر سید امین الحق نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی احساس محرومی کو دیکھ کر زندگی کے ہر شعبے میں ترقی دینا چاہ رہی ہے اور بہت سے ترقیاتی پروجیکٹس پر کام کا آغاز کر دیاگیا ہے ،بلوچستان ترقی کریگا تو ملک آگے جائیگا، آئی ٹی کے شعبے میں بلوچستان کو زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ہم ہر قسم کی مدد دینے کو تیار ہیں۔

وفاقی وزیر نے آئی ٹی شعبے کی ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی برآمدات کا 30 جون تک 2 ارب ڈالرز کے ہدف کو عبور کرلیا گیا.آئی ٹی برآمدات 2 ارب, 12 کروڑ 30 لاکھ روپے تک پہنچ گئیں. گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران برآمدات 1 ارب 44 کروڑ ڈالرز تھیں.انھوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں 47 اعشاریہ چار تین فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا.انشاء اللہ 2023 تک آئی ٹی برآمدات کا 5 ارب ڈالرز کا ہدف پورا کرلیں گے.وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافے پر پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور آئی ٹی کمپنیاں مبادکباد کی مستحق ہیں.

انھوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت وزارت آئی ٹی ملک میں آئی ٹی کے شعبہ سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ معیشت کو استحکام دینے کیلئے اپنی تمام کوششیں اور وسائل کو بروئے کار لارہی ہے.آئی ٹی سے تعلق رکھنے والے بزنس کمیونٹی کے لئے ٹیکس پر چھوٹ دی گئی ہے اربوں ڈالرز ٹرن اوور والی کمپنیوں کیلئے پاکستان میں بزنس اورسرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ٹی و سافٹ ویئر کمپنیوں کے کاروبار کیلئے پاکستان بہترین ٹائم زون میں واقع ہے۔کستانی نوجوان بہترین انگریزی لب و لہجے کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان سستی لیبر کے لحاظ سے دوسرے اور انجینئرز کی شرح کے اعتبار سے چوتھا بڑا ملک ہے۔ علاؤہ ازیں وفاقی وزیر سید امین الحق نے الٹرا سافٹ،سافٹ وئیر ٹیکنالوجی آفس میں کام کرنے والے ملک بھر سے تعلق رکھنے والے آئی ٹی انجینئرز سے ملے اور مخلتف شعبوں کا معائنہ کیا۔

پاکستانی نوجوان بہترین انگریزی لب و لہجے کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان سستی لیبر کے لحاظ سے دوسرے اور انجینئرز کی شرح کے اعتبار سے چوتھا بڑا ملک ہے۔ علاؤہ ازیں وفاقی وزیر سید امین الحق نے الٹرا سافٹ،سافٹ وئیر ٹیکنالوجی آفس میں کام کرنے والے ملک بھر سے تعلق رکھنے والے آئی ٹی انجینئرز سے ملے اور مخلتف شعبوں کا معائنہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں