وزیر تعلیم سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں‌کہ والدین سےاپنے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اسکولوں میں جمع کروائیں

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کہتے ہیں کہ والدین کی ذمہ داری ہے وہ اپنے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اسکولوں میں جمع کروائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اسکولوں اور تعلیمی اداروں کا دورہ کر رہے ہیں اور مسائل بھی دیکھ رہے ہیں، غفلت جس کی بھی ہوگی اسکو برداشت نہیں کرینگے۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کراچی کے علاقے لیاری کے مختلف کالجز اور اسکولز کا دورہ کیا، نصرت بھٹو کالج لیاری اور عزت خان سیکنڈری اسکول کے دورے کے دوران انہوں نے صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اوراساتذہ و اسٹاف کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی چیک کئے۔

سید سردار شاہ کا کہنا تھا کہ آج اسکول کالجز کھلنے کا پہلا دن تھا، تعلیمی اداروں میں 80 فیصد ویکسینیٹڈ اسٹاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج تمام اداروں کے دورے کررہا ہوں، مسائل بھی دیکھ رہا ہوں، ویکسینیشن رپورٹ والدین کو اسکول میں جمع کروانی چاہیے۔

وزیرتعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ آج پہلا دن ہے اسلئے طالبعلموں کی حاضری بھی کم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے مسائل ہم دیکھ رہے ہیں، جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں