وزیر اعظم کی زیر صدارت انتخابات میں الیکٹرانک وٹنگ مشین کے استعمال کے حوالے سے جائزہ اجلاس

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انتخابات میں الیکٹرانک وٹنگ مشین کے استعمال کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء چوہدری فواد حسین، شبلی فراز، مشیر وزیر اعظم برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور نادرا، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے سینئر افسران شریک۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو الیکٹرانک وٹنگ مشینز کے استعمال کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کی مجوزہ قانونی ترامیم سے آگاہ کیا گیا۔ ان اقدامات کا مقصد انتخابات کے عمل کو شفاف بنانا ہے۔

وزیر اعظم نے اس ضمن میں آگاہی مہم مرتب کرنے کے ہدایات جاری کیں تاکہ عوام اور تمام شراکت داروں کو اس عمل کے فوائد سے آگاہ کیا جا سکے اور بلا جواز تنقید کا حقائق کے ساتھ جائزہ پیش کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں