وزیر اعظم عمران خان کی وسیم اکرم کے بھائی کی شادی میں شرکت

وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے بھائی کی شادی میں شرکت کی یادگار تصویر انسٹاگرام پرشیئرکردی۔

وزیر اعظم کی جانب سے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ  1989 میں وسیم اکرم کے بھائی کی شادی میں شرکت کے موقع پر۔

وزیراعظم عمران خان نے سفید رنگ کی شلوار قمیض زیب تن کررکھی ہے، اس موقع پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی موجود ہیں۔

صارفین کی جانب سے وزیراعظم  عمران خان کی تصویرکو کافی سراہا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں