وزیر اعظم آج روشن اپنا گھر اسکیم کا اجراء کریں گے

وزیر اعظم عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کے لئے آج روشن اپنا گھر اسکیم کا اجراء کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی نئی اسکیم روشن اپنا گھر کے تحت اووسیز پاکستان این آر پیز اکاونٹس کھول سکیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ روشن اپنا گھر اسکیم کے تحت سمندر پار پاکستانی رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرسکیں گے، سرمایہ کاری مورٹگیج فنانسنگ ضروریات کے تحت کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے تحت اب تک 2 لاکھ اوورسیز نے اکاونٹس کھول لئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے تحت پاکستانیوں نے 1 سال میں 2 ارب ڈالر پاکستان بھجوا دئیے ہیں، سمندر پار پاکستانیوں نے 1 ارب 80 کروڑ ڈالر صرف نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس میں سرمایہ کاری کی ہے۔

اس ضمن میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس، اوورسیز پاکستانیوں کا وزیر اعظم اور حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ نئی اسکیم بھی پاکستانیوں کو روشن اپنا گھر کرنے کا پورا موقع فراہم کرے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں