وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کا کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس

سعید غنی کا پوری دنیا میں مقیم کشمیری عوام سے سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار تعزیت۔

کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی رحلت کا سن کر دل رنجیدہ ہے ۔

سید علی گیلانی نے تحریکِ آزادی کشمیر کیلئے پوری زندگی وقف کردی تھی ۔

جس بہادری سے زندگی بھر سید علی گیلانی نے بھارتی مظالم کا سامنا کیا وہ قابل ستائش ہے۔

سید علی گیلانی کا آزادی مقبوضہ کشمیر کا مشن بھر پور طریقے سے جاری رہے گا اور پوری پاکستانی قوم اس مشن میں مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے ۔

اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ اور کشمیری عوام کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں