وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل غلام شبیرناریجو کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل غلام شبیرناریجو نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں منشیات کے دھندے کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت مشترکہ اقدامات پراتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کا کالا دھندہ کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں۔ تعلیمی اداروں کے باہر منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کی جگہ جیل ہے۔

منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے مزید ادارے قائم کریںگے۔ایسے ادارے ہر ڈویژن میں قائم کرنا چاہتے ہیں ۔کسی کو قوم کے مستقبل تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیںگے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجے کیلئے ہسپتال کے قیام کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کیساتھ تعاون کریگی۔

تعلیمی اداروں کے باہر منشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کی سختی سے سرکوبی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیس،ایکسائز اورمتعلقہ محکمے اینٹی نارکوٹکس فورس کو ہر طرح کی معاونت فراہم کریںگے۔نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ منشیات سے پاک معاشرے کیلئے سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہے۔منشیات کی خریدو فروخت کرنے والے عناصر کی رعایت کے مستحق نہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارکردگی کی تعریف کی

اپنا تبصرہ بھیجیں