وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ شجرکاری اور درختوں کو محفوظ بنانے کی جدید تکنیکیں استعمال کر کے مون سون سیزن کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور ماحول کے تحفظ کے لیے اپنے کوششیں دگنی کر دیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مون سون شجرکاری مہم اور ماحولیات سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ‘ماحول کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کو اب بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے۔’
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مون سون شجرکاری کے حوالے سے اجلاس pic.twitter.com/jcaaerHJqM
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) July 12, 2021
ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا نے بلین ٹری سونامی کے ذریعے دوسروں کے لیے ایک مثال قائم کردی ہے۔