وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ملاقات ہوئی جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، جاری ترقیاتی سکیموں اور پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے تمام منتخب نمائندوں کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت دی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صوبے میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے مقامی سطح پر پارٹی کارکنوں کو متحرک کریں۔
ملاقات میں خیبرپختونخواسے تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی شریک ہوئے جبکہ وزیر مواصلات مراد سعید،ارکان قومی اسمبلی حیدر علی خان، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ ، محبوب شاہ ، محمد بشیر خان، جنید اکبر، محمد نواز خان اور صالح محمد ، ارکان صوبائی اسمبلی نذیر احمد عباسی، حاجی قلندر خان لودھی، مشتاق احمد غنی، زبیر خان، تاج محمد، وزیر زادہ نے بھی شرکت کی۔
ملاقات میں محمد اعظم خان، ہمایوں خان، لیاقت علی خان، شفیع اللہ،محمد دیدار خان، عبدالغفار، سید اقبال میاں، شکیل احمد، پیرمصور خان، سید احمد حسین شاہ، بابر سلیم سواتی ، نوابزادہ فرید صلاح الدین، محمد اقبال خان، سید غازی غزن جمال، شوکت علی یوسف زئی، نصیر اللہ خان، شرافت علی، عزیزاللہ خان، فضل حکیم خان یوسفزئی، امجد علی اور محب اللہ خان نے بھی شرکت کی۔