وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

وزیر اعظم کراچی شپ یارڈ میں شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم (ایس ایل اینڈ ٹی ایس) کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

وزیر اعظم کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر جائزہ اجلاس کی صدارت کے علاوہ کے پی ٹی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم کو کے پی ٹی کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی جاۓ گی۔

بعد ازاں وزیراعظم سونمیانی بیچ لسبیلا میں شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے اور مقامی لوگوں اور شجر کاری میں شریک کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں