وزارت پیٹرولیم کی نااہلی: اکتوبر کیلئے ایل این جی کے سپلائر نہ ملنے کا انکشاف

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو اکتوبر کے ٹینڈر کے لیے ایل این جی کے سپلائر نہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت پیٹرولیم کی نااہلی کی وجہ سے ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں ملکی خزانے کو 50 کروڑ ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے۔

ملکی خزانے کو ہونے والا یہ نقصان عوام کو مہنگی بجلی اور مہنگی سی این جی بیچ کر پورا کرنا پڑے گا۔

مزید یہ کہ پی ایس او کو اکتوبر کے ٹینڈر کے لیے ایل این جی کا کوئی سپلائر نہیں ملا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں