واپڈا کی جانب سے طلحہ طالب اور ارشد ندیم پر انعامات کی برسات

لاہور: واپڈا کی جانب سے اولمپکس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو 25،25 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واپڈا ہاؤس لاہور میں ٹوکیو اولمپکس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اتھلیٹ ارشد ندیم اور ویٹ لفٹر طلحہ طالب کے اعزاز میں تقریب ہوئی۔

تقریب میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے جیولین تھرو میں پانچویں پوزیشن پانے والے ارشد ندیم اور ویٹ لفٹنگ میں پانچویں نمبر پر آنے والے طلحہ طالب کو پچیس، پچیس لاکھ روپے کےانعامی چیک دئیے گئے۔ ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری کو پانچ لاکھ روپے دئیے گئے۔ جونیئر ٹینس چیمپیئن ابوبکر طلحہ کو پچاس ہزار کا چیک دیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں