واٹس ایپ کا نیا فیچر اب پاکستانی صارفین کی دسترس میں

دنیا بھر میں سوشل میڈیا کے مشہورپلیٹ فارم واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے تصاویر اور ویڈیوز کی پرائیویسی اور ایپ کی میموری و بچانے کیلئے ‘ویو ونس’ کا فیچر متعارف کروادیا ہےاور اب یہ پاکستانی صارفین کی دسترس میں بھی ہے جو کہ صارفین کیلئے انتہائی کارآمد اور محفوظ مانا جاسکتا ہے۔

اس فیچر کی خصوصیت یہ ہے کہ واٹس ایپ فیچر میں جس شخص کو تصاویر اور ویڈیوز موصول ہوں گی وہ انہیں میسجنگ چیٹ میں صرف ایک ہی مرتبہ دیکھ پائے گا۔

نئے فیچر کے تحت اب بھیجی جانیوالی تصویر یا ویڈیو ایک بار کھلنے کے بعد چیٹ سے مکمل طور پر غائب ہوجائے گی۔ فیچر کا استعمال کرتے ہوئے بھیجی گئی تصویر یا ویڈیو 14 دن کے اندر نہ کھولنے پر بھی خود بخودختم ہو جائے گی۔

میڈیا کا مواد بھی وصول کنندہ کی تصاویر یا گیلری میں محفوظ نہیں کیا جائے گا ، اور وہ انہیں ایپ کے ذریعے آگےبھی نہیں بھیجا جاسکے گا۔ لیکن یہ فیچر صارفین کو اسکرین شارٹس کے ذریعے تصویر کومحفوظ کرنے سے نہیں روک سکتا۔


اگرآپ کے اکاؤنٹ میں ابھی تک یہ فیچر فعال نہیں ہوا ہے تو پھر نئی اپ ڈیٹ میں یہ فعال ہوجائے گا۔

فیچرآئی فون صارفین کے لیے مہیا کر دیا گیا ہے، کمپنی کے مطابق تمام اینڈرائیڈ فونز کے لیے بھی فیچر جلد دستیاب ہو گا

خیال رہے کہ واٹس ایپ کے بانی مارک زکربرگ نے جون میں ویو ونس نامی فیچر کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ یہ جلد متعارف کروایا جائے گا جب کہ بیٹا ورژن استعمال کرنیوالے صارفین کے پاس یہ سہولت گزشتہ ایک ماہ سے موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں