واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ، واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئے فیچر متعارف کراتی رہتی ہے۔

اس بار بھی کمپنی کی جانب سے صارفین کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے وائس میسج سننا بہت آسان ہوگیا ہے۔

اگر آپ لمبے وائس میسج سے اکتا جاتے ہیں اور چیٹ نہیں چھوڑ سکتے، کیوں کہ چیٹ چھوڑنے کی صورت میں وائس میسج کی آواز بند ہو جاتی ہے، تو یہ فیچر آپ ہی کی سہولت کے لیے ہے۔

اس فیچر کے تحت صارف وائس میسج سنتے ہوئے مذکورہ چیٹ چھوڑ کر دوسری چیٹ پر جا سکے گا، اور وہاں اُس صارف کو بہ آسانی جواب دے سکے گا۔

یہ فیچر موبائل اسکرین کے بالکل اوپر دکھائی دے گا، آپ جب چاہیں اسے سنتے ہوئے روک سکتے ہیں یا اسکرین سے ہٹا بھی سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کا گلوبل وائس میسج پلیئر کا فیچر اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن اور آئی فون کے بیٹا ورژن کے لیے دستیاب ہوگا لیکن اس فیچر پر ابھی کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے مختلف فیچر پر کام عوام کی خواہشات اور سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے تاکہ صارفین کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں