ن لیگ نے صدراتی نظام کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی

ن لیگ نے صدراتی نظام کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی ہے۔

مسلم لیگ ن نے صدراتی نظام کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی ، یہ قرار داد شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال و دیگر اراکین نے جمع کروائی ہے۔

جمع کروائی گئی قرارداد میں پارلیمانی نظام کی مضبوطی کو پاکستان کی سالمیت قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صدارتی نظام سے متعلق باتیں ہورہی ہیں ، صدارتی نظام کی وجہ سے ملک کا ایک ٹکڑا ہاتھ سے نکل گیا،ان کو نظر آرہا ہے ان کے لیڈر جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئیں لائیو پروگرام میں بتائیں معیشت کس نے بنائی ہے، معیشت آپ نے ٹھیک بنائی یا تباہ کی،مناظرہ کرلیں ۔

احسن اقبال نے کہا کہ یہ کل زرداری کی تعریفیں کرتے تھے آج تنقید کررہےہیں ،یہ کل عمران خان پر بھی تنقید کرتے نظر آئیں گے۔

مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان کوتجربہ گاہ نہیں بناسکتے، پاکستان کاہرشہری پارلیمانی نظام کادفاع کریگا،ووٹ کی حرمت کوبحال نہ کیاتوکوئی بھی ہماری مددنہیں کرسکتا،آئین بحال ہو گیا توپاکستان عظیم ملک بن جائےگا۔

انہوں نے کہاکہ کوئی ایک ادارہ یافردملک کےمسائل حل نہیں کرسکتا،ہمیں مل کرملکی مسائل حل کرنےہوں گے،وزیراعظم کااپوزیشن سےنہ ملناپارلیمانی طرزعمل نہیں، ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرناہوگا۔

احسن اقبال نے کہاکہ ہم پارلیمانی نظام میں ردوبدل نہیں کرنےدیں گے، پاکستان کوتجربہ گاہ نہیں بناسکتے، پاکستان کاہرشہری پارلیمانی نظام کادفاع کریگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں