نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمی جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جائے گی جس کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا اتھارٹی نے 28 جولائی 2021 کو عوامی سماعت کی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے لائف لائن ، زرعی اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں