نیشنل ٹی20کپ:سدرن پنجاب کابلوچستان کو102رنز کاہدف

پنڈی میں کھیلےجارہے میچ میں سدرن کی ٹیم ابتداء سے مشکلات کا شکار نظر آئی، اوپنر زین علی گولڈن ڈک کا شکار ہوئے جبکہ کپتان صہیب مقصود بھی صرف 24 رنز کی مزاحمت کرسکے۔

دیگر کھلاڑیوں میں ذیشان اشرف 18، حسن خان 19 رنز بناکر نمایاں جبکہ انکے علاوہ کوئی بلےباز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

بلوچستان کی ٹیم 20 اوورز بھی پورے کھیلنے میں ناکام رہی اور محض 17.5 اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔

بلوچستان کی جانب سے قومی کرکٹر یاسر شاہ اور عماد بٹ نے 3،3 جبکہ عمید آصف 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں