نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، آج بھی دو میچز کھیلے جائینگے

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا رنگا رنگ میلہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سج چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج آخری روز ہے اور آج کے روز بھی دو میچز کھیلے جائینگے۔

پہلا مقابلہ دوپہر 3 بجے خیبرپختونخوا اور ناردرن کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرا مقابلہ شام 7:30 بجے سندرن پنجاب اور سینٹرل پنجاب کے درمیان کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ سدرن پنجاب پانچ میچز کے بعد ایک بھی فتح حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا اور سندھ کی ٹیموں نے آٹھ آٹھ پوائنٹس حاصل کیے ہیں، سینٹرل پنجاب اور ناردرن کے چھ چھ جبکہ بلوچستان کے چار پوائنٹس ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں