نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ،سندھ نے بلوچستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے انتیسویں میچ میں سندھ نے بلوچستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سندھ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنےکا فیصلہ کیا،بلوچستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 113 رنز بنائے۔

بلوچستان کے سہیل اختر 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ عبد الوحید بنگلازئی نے 29،عبداللہ شفیق 22،ہدایت اللہ 9  جبکہ عمید آصف اور کاشف بھٹی نے 5،5 رنز بنائے۔ سندھ کے ابرار احمد نے 2 جبکہ  رمان رئیس اور دانش عزیز نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

114 رنز کا ہدف سندھ کی ٹیم نے انیسویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

سندھ کے محمد طلحہ 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،دانش عزعز 19 رناز بنا کر ناٹ آؤٹ، شان مسعود 18، خرم منظور 11،محمد افضل 9 جبکہ عمید آصف صفر پر پویلین لوٹے۔

بلوچستان کی جانب سے محمد ابراہیم سینئر نے 2 جبکہ کاشف بھٹی اور محمد محسن نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

محمد طلحہ کو میچ وننگ کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں