نصرت فتح علی خان کی73 ویں سالگرہ کل (بدھ کو) منائی جائیگی

عالمی شہرت یافتہ گلوکار و موسیقار استاد نصرت فتح علی خان کی73 ویں سالگرہ کل13۔اکتوبر بروبدھ کو منائی جائیگی۔

وہ 13اکتوبر 1948کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے ،ان کی مشہور قوالیوں میں”علی مولاعلی’دم مست قلندر مست مست ”یادگار ہیں ۔انہوں نے کئی بھارتی فلموں کی موسیقی دی اور کئی میوزک البمز بھی ریلیز کئے ۔

نصرت فتح علی خان نے بحیثیت قوال 125آڈیو البم ریلیز کئے جوکہ ورلڈ ریکارڈ ہے ۔ان کو پاکستان سمیت کئی حکومتوں اور اقوام متحدہ نے شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں متعدد سرکار ی اعزازات سے نوازا ۔وہ 49سال کی عمر میں16 اگست1997 کو اپنے لاتعداد مداحوں کو چھوڑ کر دنیا فانی سے رحلت کرگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں