کانو: نائجیریا میں فوجی قافلے پر شدت پسندوں کے بم اور راکٹ حملے میں 16 فوجیوں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق داعش کے مغربی افریقا سے تعلق رکھنے والے شدت پسند گروپ نے ریاست بورنو کے دارالخلافہ میدوگری اور مونگنو کے گاؤں کے درمیان ایک ہائی وے پر فوجی قافلے پر حملہ کیا۔
فوجی ذرائع کے مطابق شدت پسندوں کے حملے میں 16 فوجیوں سمیت 18 افراد ہلاک اور 11 فوجی زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کرنے سے پہلے فوجی قافلے کو روڈ کنارے نصب بارودی مواد سے نشانہ بنایا، حملے میں کئی فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔