مینارِ پاکستان واقعے پر فنکار برادری برہم

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ایک خاتون سے بدتمیزی کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سکو ذود و کوب کرنے کا خوفناک واقعہ3روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کیخلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈز اسی واقعے سے متعلق ہیں، سرفہرست ٹرینڈ میں ’مینارِ پاکستان‘ شامل ہے۔

ان ٹرینڈز کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کی بڑی تعداد غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

معروف شخصیات بھی اس واقعے پر مذمت کرتے ہوئے پیغامات شیئر کررہی ہیں۔
منشا پاشا:


انوشے اشرف:


مریم نفیس:


آغا علی:


فرحان سعید:


عثمان خالد بٹ:


صبا قمر:

واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔

اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔

بعدازاں ایک نوجوان نے مشکل سے خاتون سے ہجوم سے نکالا تھا۔

خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ابھی کوئی سزا نہیں سنائی گئی۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار ایکشن نے فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ویڈیو کے مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خاتون کو انصاف دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ لاری اڈا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

درج مقدمے کے متن کے مطابق خاتون یوٹیوبر ہے جبکہ حملہ آور ہجوم میں 400 سے 500 افراد شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں