اسلام آباد ہائی کورٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تجاوزات کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران مارگلہ پارک میں قائم مونال ریسٹورنٹ کو آج ہی سر بمہر (سیل) کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اپنے حکم میں کہا کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے علاقے میں کوئی سرگرمی نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ یہ زمین وفاقی حکومت کی ہے، یہاں سے کوئی گھاس بھی نہیں کاٹ سکتا۔
عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ کیا آپ یہاں کسی ایسی بات کا دفاع چاہتے ہیں جس کا دفاع نہیں کر سکتے؟
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت 8 ہزار ایکڑ زمین دی گئی؟
عدالت کی جانب سے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں قائم مونال ریسٹورنٹ کو آج ہی سربمہر کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔