مولانا فضل الرحمان کی افغان طالبان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغانستان میں طالبان کی جانب سے 20 سالہ جدوجہد کے بعد اقتدار پر واپسی کے بعد انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ افغان طالبان نے افغانستان کو عالمی قوتوں سے آزاد کر دیا۔ امید ہے طالبان پر امن اور مستحکم افغانستان کی تشکیل میں کامیاب ہونگے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ یہی افغان قوم اورہم سب کی آرزو ہے جس کیلئے جے یوآئی پاکستان ہرطرح کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہے. ہم صمیم قلب سے تحریک اسلامی طالبان کے امیرمولوی ہیبت اللہ اور ان کے تمام رفقاء کار کو اس عظیم کامیابی اور نئی تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ رب متعال سے دوام و استقلال کیلئے دعاگو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف نے روز اول سے امریکہ اور نیٹو افواج کے افغانستان پر حملے کو جارحیت اور تجاوز قرار دیا تھا اور طالبان کی طرف سے مزاحمت کو جائز دفاع قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں