موبائل فون سروس بند کرنے کا اعلان؛ حکومت کا اچانک بڑا فیصلہ

نو اور دس محرم کو پنجاب میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے موبائل فون سروس بند کرنے کیلئے شہروں کے نام بھی مانگ لیے ہیں۔

ذرائع  کے مطابق آئی جی آفس سے بھی محرم الحرام کے حوالے سے پنجاب کے حساس اضلاع کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔

لاہور میں بھی  نو اور دس محرم  کے مرکزی جلوس کے راستے میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں