ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 46 اموات، 1,453 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے باعث آج مزید 46 افراد جان سے گئے جبکہ 1,453 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,032 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,255,321ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1,453 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار 321 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 61 ہزار 869 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 34 ہزار 647 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 1 لاکھ 75 ہزار 212، اسلام آباد میں ایک لاکھ 05ہ زار 930، بلوچستان میں 33 ہزار 026، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 338 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 299 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں