ملک میں کورونا کیسز میں کمی، مثبت کیسز کی شرح 4فیصد سے کم

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید42 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار566 ہو گئی۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار780 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 38 ہزار668 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 44ہزار 712کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.98 فیصد رہی۔

دوسری جانب ، کورونا وائرس کے سدے باب کیلئے پنجاب حکومت نے فنڈز جاری کر دیئے ۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے کورونا وائرس فنڈز کیلئے پچاس کروڑ روپے جاری کیے ہیں ۔ پچاس کروڑ کے کورونا فنڈز محکمہ سپیشل ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو جاری کر دیئے گئے ۔ فنڈز کابینہ کمیٹی برائے کورونا کے فیصلوں کے تحت استعمال کیے جائے گے ۔

محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں اور کورونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ اور علاج کے لیے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں